BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

امریکی ارکانِ کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تبادلۂ خیال

  • ارکانِ کانگریس نے خطے میں استحکام کے فروغ اور معاشی مضبوطی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی ایوانِ نمائندگان کے دو ارکان نے پیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریاست مونٹانا سے منتخب رکنِ کانگریس ریان کیتھ زنکے اور ریاست واشنگٹن سے رکنِ کانگریس مائیکل جیمز نے آرمی چیف سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار استحکام کا براہِ راست تعلق معاشی ترقی، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط کے استحکام سے ہے۔

انہوں نے ملک میں جاری ساختی اصلاحات کا بھی ذکر کیا، جن کا مقصد کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

امریکی ارکانِ کانگریس نے خطے میں استحکام کے فروغ اور معاشی مضبوطی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تجارت، نجی شعبے کے درمیان شراکت داری اور وسیع تر اقتصادی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے پرتپاک میزبانی پر پاک فوج کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف