BR100 Decreased By (-0.12%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.08%)
KSE30 Increased By (0.07%)
BAFL 56.93 Increased By ▲ 0.20 (0.35%)
BIPL 27.01 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
BOP 33.79 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
CNERGY 10.04 Increased By ▲ 0.16 (1.62%)
DFML 18.15 Increased By ▲ 0.15 (0.83%)
DGKC 203.75 Decreased By ▼ -1.18 (-0.58%)
FABL 99.50 Decreased By ▼ -0.60 (-0.6%)
FCCL 53.35 Increased By ▲ 0.26 (0.49%)
FFL 16.49 Decreased By ▼ -0.03 (-0.18%)
GGL 25.74 Increased By ▲ 0.90 (3.62%)
HBL 301.34 Increased By ▲ 1.52 (0.51%)
HUBC 217.44 Increased By ▲ 0.36 (0.17%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 29.60 Increased By ▲ 0.29 (0.99%)
MLCF 91.20 Decreased By ▼ -0.96 (-1.04%)
OGDC 317.20 Increased By ▲ 0.91 (0.29%)
PAEL 41.91 Decreased By ▼ -0.13 (-0.31%)
PIBTL 16.50 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
PIOC 298.98 Decreased By ▼ -1.26 (-0.42%)
PPL 217.90 Increased By ▲ 1.06 (0.49%)
PRL 52.17 Increased By ▲ 1.31 (2.58%)
SNGP 101.00 Decreased By ▼ -0.72 (-0.71%)
SSGC 26.61 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.57 Decreased By ▼ -0.08 (-0.92%)
TPLP 13.53 Increased By ▲ 0.14 (1.05%)
TRG 59.07 Decreased By ▼ -0.19 (-0.32%)
UNITY 10.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.94%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، سونے کی قیمتوں میں اضافہ رک گیا

  • اسپاٹ گولڈ معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,133.39 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں تقریباً دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے اور آئندہ ہفتے امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) کے اجلاس پر سرمایہ کاروں کی نظریں مرکوز رہیں۔

اسپاٹ گولڈ معمولی تبدیلی کے ساتھ 4,133.39 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت 4,165.87 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی، جو 7 جولائی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچر 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,136.80 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کی وجہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئے حملے اور یمن کے حوثیوں کی طرف سے بحیرۂ احمر میں تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں ہیں۔ اس صورتحال نے عالمی توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکی ڈالر محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مستحکم رہا، جبکہ جاپانی ین تقریباً 40 سال کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔ اسی دوران دو سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ 17 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کیونکہ مہنگے تیل سے افراطِ زر دوبارہ بڑھنے اور شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل ریزرو کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا، جہاں شرح سود برقرار رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم فیوچر مارکیٹ سال کے اختتام تک کم از کم ایک مرتبہ شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔ بلند شرح سود غیر منافع بخش اثاثے ہونے کی وجہ سے سونے کی کشش کو کم کر دیتی ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 59.78 ڈالر، پلاٹینم 0.1 فیصد بڑھ کر 1,646.57 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.4 فیصد اضافے کے بعد 1,296.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

Comments

200 حروف