BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
مارکٹس

جاز اور نوکیا نے ایس ڈی ایم پلیٹ فارم کی ورچوئلائزیشن مکمل کرلی

  • یہ منتقلی صارفین کی خدمات میں کسی بھی قسم کے خلل کے بغیر باآسانی مکمل ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

جاز نے نوکیا کے اشتراک سے اپنے سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ (ایس ڈی ایم) پلیٹ فارم کی ورچوئلائزیشن مکمل کرلی جو اس کے نیٹ ورک کی جدید کاری کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ منتقلی صارفین کی خدمات میں کسی بھی قسم کے خلل کے بغیر باآسانی مکمل ہوگئی جو کہ جاز کی انجینئرنگ کی صلاحیت اور پاکستان بھر میں لاکھوں صارفین کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور بلاتعطل ڈیجیٹل تجربات فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

نوکیا کے آن پریمیسس کلاؤڈ نیٹو سبسکرائبر ڈیٹا لیئر کے ذریعے اس تبدیلی کے عمل میں روایتی سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ سسٹمز کو ایک انتہائی قابلِ توسیع اور مضبوط آرکیٹیکچر سے تبدیل کیا جا رہا ہے جو جاز کے نیٹ ورک کے ارتقا میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اپنے ایل ایل آر اور ایچ ایس ایس انفرااسٹرکچر کو ایک متحد، اسٹیٹ لیس ڈیٹا بیس انجن میں جدید بنانے کے ذریعے جاز نہ صرف روایتی نظام کی رکاوٹوں کو ختم کر رہا ہے بلکہ سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ کے لیے زیادہ لچکدار، تیز رفتار اور مؤثر ماحول بھی تشکیل دے رہا ہے۔

جاز ورلڈ کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر خالد شہزاد نے کہا کہ ہمارے سبسکرائبر ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کی کامیاب ورچوئلائزیشن ایک مکمل طور پر کلاؤڈ نیٹو نیٹ ورک کی جانب جاز کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

نوکیا میں موبائل انفرااسٹرکچر کے ایم ای اے سروسز کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ حاتم الحریری نے کہا کہ جاز کے ساتھ ہمارا تعاون ایک قابلِ اعتماد پارٹنر کے طور پر نوکیا کے اس کردار کی عکاسی کرتا ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے دور کی بنیاد بننے والی کنیکٹیویٹی کو فروغ دے رہا ہے۔ جاز کے نیٹ ورک کی جدید کاری کے سفر میں مدد فراہم کرکے ہم اس کے اہم بنیادی ڈھانچے کی کارکردگی، لچک اور چستی کو مضبوط کرنے میں مدد کر رہے ہیں جبکہ مسلسل جدت طرازی اور زیادہ ذہین، کلاؤڈ نیٹو نیٹ ورکس کی طرف ارتقاء کے لیے ایک بنیاد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

200 حروف