BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

امریکہ ایران مذاکرات کی توقع، سونے کی قیمتوں میں اضافہ

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,042.69 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی،
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان تنازع میں کمی آتی ہے تو تیل کی قیمتوں سے پیدا ہونے والے مہنگائی کے دباؤ میں بھی کمی آ سکتی ہے، جس سے امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود کی پالیسی متاثر ہو سکتی ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,042.69 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ اگست میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4,047.40 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوتے رہے۔

ٹیسٹی لائیوکے گلوبل میکرو ہیڈ ایلیا سپیواک نے کہا کہ سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس کے قریب مضبوط بنیاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہاں سے دوبارہ اوپر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ سے متعلق خبریں اب بھی مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں، تاہم سرمایہ کار انہیں پہلے کی نسبت محدود اہمیت دے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی خبروں، دونوں ممالک کے تازہ حملوں اور یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کی دھمکی کے باعث تیل کی قیمتوں میں معمولی نرمی دیکھی گئی۔

ادھر ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ تہران کو ثالثوں کی جانب سے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے، جس کا مقصد گزشتہ ماہ ہونے والے عبوری معاہدے کو بچانا اور جنگ کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مارکیٹ کی توقع ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے شرح سود برقرار رکھے گا، تاہم سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات 64 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود سونے جیسے بغیر منافع والے اثاثوں کی کشش کم کر دیتی ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 2.2 فیصد، پلاٹینم 0.8 فیصد اور پیلیڈیم بھی 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ ہوئے۔

Comments

200 حروف