BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
کاروبار اور معیشت

پی ایس او نے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

  • سہالہ–اے آر ایل پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے ایک منظم گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون سے 15 اور 16 جولائی 2026 کی درمیانی شب ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سہالہ–اے آر ایل پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے ایک منظم گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی رات 11 بج کر 45 منٹ پر پائپ لائن میں اچانک دباؤ کم ہونے کی نشاندہی کے بعد شروع کی گئی۔ کہوٹہ روڈ پر واقع ایک مشتبہ مقام کی پہلے سے نگرانی اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پی ایس او نے فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا۔

مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر ملزمان کو پائپ لائن سے غیرقانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

برآمد ہونے والے سامان میں تیل کی چوری میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں شہزور اور ہنڈائی ٹرک قبضے میں لے لی گئیں، گاڑیوں سے تقریباً 800 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) برآمد کیا گیا،ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں سے مزید تقریباً 1,000 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد ہوا،ڈرموں اور 20 اور 50 لیٹر کے کینوں میں موجود کم از کم 200 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی قبضے میں لیا گیا،پائپ لائن سے غیرقانونی طور پر تیل نکالنے کے لیے استعمال ہونے والا تمام متعلقہ سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان، ضبط شدہ گاڑیاں، برآمد شدہ ڈیزل اور دیگر سامان مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے سہالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پی ایس او نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیاب کارروائی ایندھن کی چوری کے خلاف ادارے کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور قومی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے۔ بیان کے مطابق یہ کامیابی حقیقی وقت میں نگرانی، مؤثر خفیہ معلومات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث ممکن ہوئی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف