BR100 Decreased By (-0.03%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Decreased By (-0.04%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.27 (-1%)
BOP 33.47 Decreased By ▼ -0.21 (-0.62%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.82 (8.36%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 208.90 Increased By ▲ 1.03 (0.5%)
FABL 98.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.4%)
FCCL 53.43 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 16.40 Decreased By ▼ -0.28 (-1.68%)
GGL 23.75 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 302.34 Decreased By ▼ -2.05 (-0.67%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 1.14 (0.52%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.5%)
KEL 7.23 Decreased By ▼ -0.12 (-1.63%)
LOTCHEM 29.46 Increased By ▲ 0.35 (1.2%)
MLCF 96.25 Increased By ▲ 0.75 (0.79%)
OGDC 318.00 Increased By ▲ 0.06 (0.02%)
PAEL 41.70 Decreased By ▼ -0.13 (-0.31%)
PIBTL 16.70 Increased By ▲ 0.20 (1.21%)
PIOC 295.00 Increased By ▲ 14.99 (5.35%)
PPL 219.77 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 105.60 Decreased By ▼ -1.89 (-1.76%)
SSGC 28.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
TELE 8.83 Increased By ▲ 0.07 (0.8%)
TPLP 12.30 Increased By ▲ 0.20 (1.65%)
TRG 60.40 Increased By ▲ 0.37 (0.62%)
UNITY 10.01 Decreased By ▼ -0.10 (-0.99%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اقوام متحدہ میں نیو اربن ایجنڈا کے وسط مدتی جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پائیدار، مضبوط اور جامع شہری ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ وسط مدتی جائزہ اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اور نیو اربن ایجنڈا پر عالمی برادری کے عزم کی تجدید کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان کو بھی تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے باعث رہائش، ٹرانسپورٹ ، شہری تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2025ء میں آنے والے تباہ کن سیلابوں کے بعد، جن میں ایک ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پاکستان اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی آبادیات کے تعاون سے قومی شہری حکمتِ عملی تیار کر رہا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو شہری منصوبہ بندی کا بنیادی حصہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سےمتاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے اب تک چار لاکھ سے زائد مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں جبکہ حکومت پائیدار اور مضبوط تعمیراتی معیارات کو قومی رہائشی پالیسیوں کا مستقل حصہ بنانے کے لیے بھی پُرعزم ہے۔

شہری نقل و حمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سستی، ماحول دوست اور کم اخراج والی سفری سہولیات کی فراہمی کو مزید وسعت دے رہی ہے تاکہ صاف، محفوظ اور بہتر شہری ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

سماجی تحفظ کے شعبے میں انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے اب ملک بھر میں نوے لاکھ سے زائد خاندانوں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تیزی سے پھیلتے ہوئے شہری علاقوں میں کم آمدنی والے گھرانوں کی مدد میں بھی مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

شہری سلامتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں قائم سیف سٹی اتھارٹیز حقیقی وقت کی نگرانی کے نظام اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے ذریعے شہریوں کے تحفظ کو مزید مؤثر بنا رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور کاروباری مواقع تک نوجوانوں کی رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ شہری آبادی میں اضافہ معاشی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکے۔

رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں وزیراعظم یوتھ پروگرام نے اپنے شراکت داروں کے تعاون سے اُڑان پاکستان کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمندی، روزگار اور کاروباری مواقع سے جوڑنا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان شہری آبادی میں اضافے سے متعلق اپنےتجربات دیگر رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے اور نیو اربن ایجنڈا کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے عملی اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان شہری آبادی میں اضافے سے متعلق اپنے تجربات دیگر رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے اور نیو اربن ایجنڈا کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے عملی اور دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔


کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف