مارکٹس
سونے کی قیمت میں 2400 روپے تولہ اضافہ ہوگیا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 4,018 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 4,018 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2057 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت دن بھر میں 3600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار836 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 41 روپے کے اضافہ سے 6070 روپے ہوگئی۔


Comments