BR100 Increased By (0.1%)
BR30 Decreased By (-0.2%)
KSE100 Increased By (0.01%)
KSE30 Increased By (0.16%)
BAFL 57.60 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 26.95 Decreased By ▼ -0.47 (-1.71%)
BOP 33.98 Decreased By ▼ -0.21 (-0.61%)
CNERGY 9.93 Increased By ▲ 0.31 (3.22%)
DFML 18.65 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 211.00 Decreased By ▼ -2.03 (-0.95%)
FABL 100.69 Decreased By ▼ -0.10 (-0.1%)
FCCL 54.60 Increased By ▲ 0.45 (0.83%)
FFL 16.84 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 23.99 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 307.96 Decreased By ▼ -1.30 (-0.42%)
HUBC 223.50 Increased By ▲ 1.97 (0.89%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.19 (-1.74%)
KEL 7.50 Decreased By ▼ -0.09 (-1.19%)
LOTCHEM 29.90 Decreased By ▼ -0.53 (-1.74%)
MLCF 96.80 Decreased By ▼ -1.36 (-1.39%)
OGDC 321.50 Decreased By ▼ -1.86 (-0.58%)
PAEL 42.19 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.78 Decreased By ▼ -0.04 (-0.24%)
PIOC 282.00 Decreased By ▼ -3.96 (-1.38%)
PPL 224.90 Increased By ▲ 0.17 (0.08%)
PRL 44.80 Increased By ▲ 3.15 (7.56%)
SNGP 110.80 Increased By ▲ 0.61 (0.55%)
SSGC 29.24 Decreased By ▼ -0.07 (-0.24%)
TELE 8.93 Decreased By ▼ -0.06 (-0.67%)
TPLP 12.45 Decreased By ▼ -0.32 (-2.51%)
TRG 61.00 Increased By ▲ 0.55 (0.91%)
UNITY 10.38 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.01 (-0.79%)
دنیا

29 ممالک نے عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے

  • بانی ارکان میں پاکستان، روس، بیلاروس، سربیا، کیوبا، برازیل، وینزویلا سمیت 10 افریقی اور 12 ایشیائی ممالک شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

دنیا کے 29 ممالک نے جمعرات کو ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ چین کے مطابق اس بین الحکومتی ادارے کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر مؤثر گورننس کو مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے پر دستخط کرنے والے بانی ارکان میں پاکستان، روس، بیلاروس، سربیا، کیوبا، برازیل، وینزویلا سمیت 10 افریقی اور 12 ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق اس تنظیم کا صدر دفتر شنگھائی میں قائم کیا جائے گا۔

دستخطی تقریب شنگھائی میں سالانہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس سے ایک روز قبل منعقد ہوئی، جہاں چینی صدر شی جن پنگ سے توقع ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس میں چین کے کردار سے متعلق اپنا جامع وژن پیش کریں گے۔

چین نے گزشتہ سال اسی کانفرنس میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی تجویز پیش کی تھی، تاہم اب پہلی بار مختلف ممالک نے باضابطہ طور پر اس کی رکنیت اختیار کی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو شنگھائی میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان نے تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں، خصوصاً گلوبل ساؤتھ (ترقی پذیر ممالک) کے تناظر میں، بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی عدم مساوات کم کرنے، اے آئی تک منصفانہ رسائی کو فروغ دینے اور ترقی کے یکساں مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرے گا۔

Comments

200 حروف