BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی سے مہنگائی میں کمی کی امیدیں ماند، عالمی منڈی میں سونا مزید سستا

  • اسپاٹ گولڈ 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,034.42 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے آثار نہ ہونے کے باعث جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مہنگائی میں نرمی کی حالیہ امیدیں دم توڑ گئیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں تیز اضافے کے باعث شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔

اسپاٹ گولڈ 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,034.42 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

اگست میں ڈلیوری کیلئے امریکی گولڈ فیوچرز میں 0.3 فیصد کمی ہوئی اور یہ 4,039.90 ڈالر پر ٹریڈ کررہا تھا۔

انڈس انڈ سیکیورٹیز کے سینئر ریسرچ اینلسٹ جگر ترویدی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے حملوں کے باعث اس ہفتے تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے افراطِ زر (مہنگائی) سے متعلق خدشات زندہ ہیں اور اسی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا کیونکہ امریکہ نے ایران کی بندرگاہوں پر دوبارہ بحری ناکہ بندی عائد کرنے کے بعد اس کے ساحلی دفاعی نظام اور میزائل تنصیبات پر دو بار حملے کیے ہیں۔ اس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جسے تہران امریکہ کے ساتھ وجود کی جنگ قرار دے رہا ہے۔

جگر ترویدی نے مزید کہا کہ جون کے مہنگائی کے اعدادوشمار میں امریکہ ایران تنازعہ میں ہونے والی حالیہ کشیدگی کے اثرات ظاہر نہیں ہوئے کیونکہ گزشتہ ماہ طے پانے والی عبوری امن کی کوششیں عملی طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

امریکہ میں جون کے دوران صارفین اور پیداواری قیمتوں کی افراطِ زر میں توانائی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سستی آئی جس سے اس بات کے شواہد مزید مضبوط ہوئے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل مہنگائی کم ہورہی تھی۔

تاہم یہ بہتری مالیاتی منڈیوں کو اس بات پر قائل کرنے کے لیے کافی نہیں تھی کہ وہ اس سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکان کو مسترد کردیں۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے اعدادوشمار کے مطابق ٹریڈرز اب بھی دسمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا تقریباً 73 فیصد امکان ظاہر کررہے ہیں۔

فیڈ گورنر لیزا کک نے بدھ کو کہا کہ اگر افراطِ زر میں جلد کمی آنا شروع نہ ہوئی تو وہ اقدام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فیڈ چیئرمین کیون وارش نے بھی مہنگائی کو کم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا حالانکہ انہوں نے اس بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا کہ یہ کیسے کیا جائے گا۔

سرمایہ کار اب ڈیلس فیڈ کی صدر لوری لوگن اور فیڈ وائس چیئر فلپ جیفرسن کے تبصروں کے منتظر ہیں، جو آج بعد میں خطاب کرنے والے ہیں۔

اسپاٹ سلور (چاندی) 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 57.14 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ پلاٹینم 0.6 فیصد گر کر 1,664 ڈالر اور پیلیڈیم 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1,309.86 ڈالر پر آگیا۔

Comments

200 حروف