کھیل
فرانس کی لاپروائی نے فائنل کا خواب چھین لیا، ایمباپے کا اعتراف
- ہم تکنیکی اور اسٹریٹجک لحاظ سے وہ کھیل پیش نہیں کر سکے جیسا ہم کھیلنا چاہتے تھے، فرانسیسی کپتان
فرانسیسی کپتان کلین ایمباپے نے سیمی فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حد سے زیادہ لاپروا قرار دیا ہے۔
ایمباپے نے تسلیم کیا کہ فرانسیسی ٹیم حکمت عملی پر درست طریقے سے عمل کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اسپین کے مڈفیلڈرز کو میچ کنٹرول کرنے کا پورا موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ مڈفیلڈ میں رابطے کی کمی کے باعث اسپین کے روڈری اور فابیان روئز کو کھلا وقت ملا، جبکہ فرانسیسی کھلاڑیوں کی گیند پر گرفت اور پہلے ٹچ بھی انتہائی ناقص تھے۔ ٹورنامنٹ میں 8 گول اسکور کرنے والے ایمباپے کو اسپین نے اس اہم ترین میچ میں بے اثر رکھا۔ فرانسیسی کوچ نے دوسرے ہاف میں تبدیلیاں بھی کیں لیکن وہ بے سود رہیں اور مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچنے کا فرانسیسی خواب چکنا چور ہو گیا۔


Comments