دنیا
چین کا امریکہ اور ایران پر آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت بحال کرنے پر زور
- کشیدگی کم کرنے کے لیے بیجنگ اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گا، ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لن جیان چین
چین نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت بحال کریں، کیونکہ اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے انتظام کے معاملے پر دونوں ممالک کے مابین لڑائی دوبارہ چھڑ گئی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستے کی جلد از جلد معمول کے مطابق اور محفوظ بحالی بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔


Comments