BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (ہی ایس ایکس) میں شدید فروخت کا دباؤ غالب آگیا جس کے نتیجے میں منگل کے کاروباری سیشن کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 فیصد سے زائد گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق آغاز پر ہی مارکیٹ شدید مندی کے ساتھ کھلی اور کاروبار کے دوران ایک وقت میں بلند ترین سطح (انٹرا ڈے ہائی) 178,112.04 پوائنٹس کو چھوا، تاہم اہم شعبوں میں مسلسل ہونے والی فروخت نے ابتدائی تیزی کو زائل کر دیا۔ بینچ مارک انڈیکس میں دن بھر بتدریج گراوٹ کا رجحان رہا اور دوپہر کے وقت بحالی کی مختصر کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔

کاروبار کے آخری گھنٹوں میں شیئرز کی فروخت میں مزید تیزی آئی، جس نے انڈیکس کو روزانہ کی کم ترین سطح (انٹرا ڈے لو) 173,349.41 پوائنٹس تک گرا دیا، جو سیشن کی کم ترین سطح کے بالکل قریب تھا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 6,408.23 پوائنٹس یا 3.56 فیصد کی بڑی کمی کے ساتھ 173,518.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکورٹیز نے مارکیٹ کے اختتام پر جاری اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مارکیٹ میں شیئرز کی تیز فروخت اور شدید مندی کی وجہ امریکہ اور ایران کے مابین عبوری امن معاہدہ مبینہ طور پر ناکام ہونے کے بعد بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی بنی۔رپورٹ کے مطابق ان اطلاعات کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید دھچکا پہنچا کہ امریکہ نے دوبارہ بحری ناکہ بندی نافذ کرکے فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید تیل بردار بحری جہازوں (آئل ٹینکرز) کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کشیدگی نے علاقائی استحکام، عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں ممکنہ تعطل اور مالیاتی منڈیوں میں خطرات سے بچنے کے رجحان کو ہوا دی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں چوہ مکھی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ ٹاپ لائن کا کہنا ہے کہ انڈیکس پر سب سے زیادہ منفی اثرات یو بی ایل، اینگرو ہولڈنگز ، ایف ایف سی، لک سیلانی اور میب کی جانب سے مرتب ہوئے، جنہوں نے مجموعی طور پر بینچ مارک انڈیکس سے 2,057 پوائنٹس کم کیے۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا جہاں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھ گئی اور وسیع پیمانے پر فروخت کے دباؤ نے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس کو 180,000 پوائنٹس کی سطح سے نیچے دھکیل دیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 2,314.73 پوائنٹس یعنی 1.27 فیصد کی کمی سے 179,927 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بھی منگل کو ایشیائی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں حصص بازار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا جبکہ خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اعلان تھا کہ امریکا خلیج میں ایرانی بحری جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کررہا ہے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کرے گا۔

سیشن کے آغاز میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جہاں جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص کا ایس ایس سی آئی کا وسیع ترین انڈیکس 0.4 فیصد بڑھ گیا، جس کی قیادت جنوبی کوریا کے حصص نے کی جن میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا۔

جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.2 فیصد اوپر رہا جب کہ ایس اینڈ پی 500 ای-منی فیوچرز میں 0.1 فیصد کمی دیکھی گئی۔

ایشیا میں ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہونے پر برینٹ خام تیل کے فیوچرز 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 85.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جو جون کے وسط کے بعد ان کی بلند ترین سطح ہے۔

پیر کو امریکی فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر کے سخت مؤقف پر مبنی بیانات نے بھی مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ آنے والے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ افراطِ زر بدستور 2 فیصد کے ہدف سے نمایاں طور پر زیادہ ہے تو امریکی مرکزی بینک کو قریب مستقبل میں شرحِ سود مزید بڑھانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

رات بھر وال اسٹریٹ میں حصص کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی دوبارہ بھڑک اٹھنے کے بعد تیل کے فیوچرز کی قیمتیں 9 فیصد سے زائد بڑھ گئیں کیونکہ اس تنازع نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کے ذریعے سامان کی ترسیل کو متاثر کردیا۔

دوسری جانب سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز اس بات کا 43.3 فیصد امکان ظاہر کررہے ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو 28 اور 29 جولائی کو ہونے والے اپنے آئندہ دو روزہ اجلاس میں شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس (0.25 فیصد) اضافہ کرے گا۔ جمعہ کو یہی امکان 34.2 فیصد تھا۔

دوسری جانب منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 1 پیسے (0.01 روپے) کے اضافے کے ساتھ 278.01 روپے پر بند ہوئی۔آل شیئرز انڈیکس پر کاروباری حجم (والیم) گزشتہ سیشن کے 845.28 ملین شیئرز سے بڑھ کر 912.61 ملین شیئرز تک پہنچ گیا۔ اسی طرح شیئرز کی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 35.55 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 45.61 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔کاروباری حجم کے لحاظ سے سائنرجیکو پی کے 84.54 ملین شیئرز کے ساتھ سرِفہرست رہا، جس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ 43.53 ملین شیئرز اورورلڈ کال ٹیلی کام 43.31 ملین شیئرز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔منگل کومجموعی طور پر 498 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے صرف 40 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 439 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گریں، جبکہ 19 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Comments

200 حروف