BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سویا سپریم بنانے والی کمپنی جولائی میں ابتدائی عوامی حصص فروخت (آئی پی او) لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، رپورٹ

  • "ہمیں ان منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور اپنی ترقی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ان فنڈز کی ضرورت ہے۔" چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد عزیز غلام حسین
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے بڑے کوکنگ آئل برانڈز میں شمار ہونے والے سویا سپریم کی تیار کنندہ کمپنی رواں ماہ (جولائی) اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے منصوبے کے لیے ابتدائی عوامی حصص کی فروخت (آئی پی او) لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ بات بلومبرگ نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایگرو پروسیسرز اینڈ ایٹموسفیرک گیسز (اے پی اے جی)، جو سویا سپریم کی مالک کمپنی ہے، آئی پی او کے ذریعے 2.6 ارب روپے تک جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد عزیز غلام حسین نے اس کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ حاصل ہونے والی رقم کا تقریباً 40 فیصد ریفائننگ کی استعداد میں ایک تہائی اضافے پر خرچ کیا جائے گا، جس کے بعد سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار ٹن ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ رقم کا ایک بڑا حصہ ذخیرہ کرنے کی نئی سہولت (اسٹوریج فیسلٹی) کی تعمیر، بایوماس اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کے لیے مختص کیا جائے گا تاکہ پیداواری لاگت میں کمی لائی جا سکے۔

احمد عزیز غلام حسین نے کہا، ”ہمیں ان منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور اپنی ترقی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ان فنڈز کی ضرورت ہے۔“

یہ آئی پی او ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں حصص کی قیمتوں میں نمایاں تیزی اور ریٹیل سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق 2026 میں اب تک 10 آئی پی اوز مکمل ہو چکے ہیں، جس سے یہ سال ملک کی تاریخ میں آئی پی اوز کے اعتبار سے مصروف ترین سال بن گیا ہے۔

پی ایس ایکس میں ابتدائی عوامی حصص کی فروخت کی سرگرمیوں میں 2024 سے نمایاں بحالی دیکھنے میں آئی، جو 2026 میں بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ نئی لسٹنگز نے عمومی طور پر مارکیٹ میں آنے کے بعد مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2026 میں آئی پی اوز کی یہ تیز رفتار سرگرمی آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بہتر ہوتی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے مثبت اعتماد، مارکیٹ میں وافر لیکویڈیٹی اور سیاسی استحکام کے باعث برقرار ہے، جنہوں نے ایکویٹی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Comments

200 حروف