BR100 Increased By (0.64%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.63 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 28.20 Increased By ▲ 0.19 (0.68%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 0.14 (0.39%)
CNERGY 9.69 Increased By ▲ 0.29 (3.09%)
DFML 19.81 Increased By ▲ 0.03 (0.15%)
DGKC 224.49 Increased By ▲ 1.19 (0.53%)
FABL 101.63 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
FCCL 55.88 Increased By ▲ 0.41 (0.74%)
FFL 17.58 Increased By ▲ 0.10 (0.57%)
GGL 25.01 Increased By ▲ 0.20 (0.81%)
HBL 313.78 Increased By ▲ 4.89 (1.58%)
HUBC 227.05 Increased By ▲ 0.12 (0.05%)
HUMNL 11.16 Increased By ▲ 0.05 (0.45%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.16 (2.02%)
LOTCHEM 31.46 Increased By ▲ 1.03 (3.38%)
MLCF 104.24 Increased By ▲ 1.47 (1.43%)
OGDC 334.13 Increased By ▲ 0.58 (0.17%)
PAEL 45.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.28%)
PIOC 272.59 Increased By ▲ 0.75 (0.28%)
PPL 236.55 Increased By ▲ 0.93 (0.39%)
PRL 42.07 Increased By ▲ 0.22 (0.53%)
SNGP 112.40 Decreased By ▼ -1.83 (-1.6%)
SSGC 30.83 Decreased By ▼ -0.24 (-0.77%)
TELE 9.17 Increased By ▲ 0.17 (1.89%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.05 (-0.39%)
TRG 65.58 Increased By ▲ 0.41 (0.63%)
UNITY 10.26 Increased By ▲ 0.06 (0.59%)
WTL 1.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سفارتی معاہدے، ایف بی آر نے ٹیکس اخراجات میں ریونیو نقصان شامل نہ کیا

  • بعض رعایتیں اور استثنیٰ ٹیکس نظام کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ سمجھے جاتے ہیں یا بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے دیے جاتے ہیں، ایف بی آر
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ٹیکس اخراجات کے تخمینے میں دوطرفہ یا کثیرالجہتی سفارتی معاہدوں کے باعث ہونے والے بڑے ریونیو نقصان کو شامل نہیں کیا ہے۔

ایف بی آر کی رپورٹ (2026) کے مطابق، وہ ٹیکس چھوٹیں جو ان دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت دینا ضروری ہیں جن پر پاکستان دستخط کنندہ ہے، بشمول اقوام متحدہ کے ساتھ معاہدے، سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کے تحت سفارتی مراعات، اور غیر ملکی ترقیاتی معاونت کے تناظر میں کی گئی بین الاقوامی ذمہ داریاں، انہیں ٹیکس اخراجات کے زمرے میں شمار نہیں کیا جاتا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض رعایتیں اور استثنیٰ ٹیکس نظام کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ سمجھے جاتے ہیں یا بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے دیے جاتے ہیں۔ اس لیے انہیں معیاری ٹیکس نظام سے انحراف تصور نہیں کیا جاتا اور اسی بنیاد پر ایف بی آر کی ٹیکس اخراجات کی رپورٹ میں ان کا تخمینہ شامل نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایسی استثنیٰ کی مثالوں میں کم از کم قابلِ ٹیکس آمدنی کی حد، جس سے کم آمدنی والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتے ہیں؛ کمپنیوں کے گروپ کے اندر دوہری ٹیکسیشن سے بچنے کے لیے انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر چھوٹ؛ زرعی آمدنی، جو آئین پاکستان کے تحت وفاقی انکم ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر ہے؛ سفارت کاروں اور غیر ملکی مشنز کو دی جانے والی مراعات؛ اقوام متحدہ کے اداروں اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ٹیکس استثنیٰ؛ اور آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز)، ترجیحی تجارتی معاہدوں (ہی ٹی ایز) اور دیگر دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدوں کے نتیجے میں دی جانے والی ٹیکس رعایتیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ استثنیٰ ٹیکس نظام کے بنیادی ڈھانچے کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں یا بین الاقوامی وعدوں کے تحت دینا ضروری ہوتے ہیں، اس لیے انہیں ٹیکس اخراجات کے تخمینے کے دائرہ کار میں شامل نہیں کیا جاتا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف