بیلجیم اسپین کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار
- ٹورنامنٹ کی فیورٹ اسپین کا دھیمے آغاز کے بعد شاندار کم بیک، آسٹریا کو 3-0 سے ہرا کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنا لی
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بیلجیم کی ٹیم اسپین کے خلاف خود کو انڈر ڈاگ (کمزور) تسلیم کرتے ہوئے میدان میں اترے گی۔ تاہم کوچ روڈی گارسیا پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم یورپی چیمپئن کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
اسپین دھیمے آغاز کے بعد اب اپنی فارم میں واپس آچکا ہے، جبکہ بیلجیم 13 گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تیسری بہترین اٹیکنگ ٹیم ہے۔اسپینش کوچ لوئس ڈی لا فونٹے کے فلسفیانہ انداز کے برعکس بیلجیم کے کوچ نے اعداد و شمار پر بھروسہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین بال پوزیشن میں بہترین ہے، لیکن ہماری ٹیم بھی سرپرائز دینے کے لیے تیار ہے۔ تجربہ کار فارورڈ رومیلو لوکاکو نے کہا کہ اسپین کو ہرانے کے لیے ہمیں بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی توجہ انفرادی ریکارڈز کے بجائے ٹیم کی جیت پر ہے۔ امریکی ٹیم کو 4-1 سے شکست دینے کے بعد بیلجیم تماشائیوں کے مخالفانہ دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے بھی ذہنی طور پر تیار ہے۔


Comments