BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.11%)
KSE100 Decreased By (-0.2%)
KSE30 Decreased By (-0.33%)
BAFL 58.68 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 27.97 Decreased By ▼ -0.19 (-0.67%)
BOP 35.95 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 9.39 Increased By ▲ 0.67 (7.68%)
DFML 19.99 Increased By ▲ 0.48 (2.46%)
DGKC 224.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.02%)
FABL 101.60 Increased By ▲ 0.55 (0.54%)
FCCL 55.34 Decreased By ▼ -0.84 (-1.5%)
FFL 17.67 Increased By ▲ 0.14 (0.8%)
GGL 24.73 Increased By ▲ 0.18 (0.73%)
HBL 309.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.07%)
HUBC 227.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.03%)
HUMNL 11.20 Increased By ▲ 0.18 (1.63%)
KEL 7.97 Increased By ▲ 0.11 (1.4%)
LOTCHEM 30.45 Increased By ▲ 0.93 (3.15%)
MLCF 102.85 Increased By ▲ 0.68 (0.67%)
OGDC 333.00 Decreased By ▼ -2.45 (-0.73%)
PAEL 45.06 Increased By ▲ 0.41 (0.92%)
PIBTL 18.17 Increased By ▲ 0.34 (1.91%)
PIOC 271.20 Decreased By ▼ -1.49 (-0.55%)
PPL 236.38 Decreased By ▼ -2.40 (-1.01%)
PRL 41.90 Increased By ▲ 3.47 (9.03%)
SNGP 114.03 Increased By ▲ 0.17 (0.15%)
SSGC 31.11 Increased By ▲ 0.81 (2.67%)
TELE 8.98 Decreased By ▼ -0.02 (-0.22%)
TPLP 12.52 Decreased By ▼ -0.13 (-1.03%)
TRG 65.15 Increased By ▲ 0.65 (1.01%)
UNITY 10.26 Decreased By ▼ -0.09 (-0.87%)
WTL 1.33 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بھارت میں موسلا دھار بارشیں، دہلی میں عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک

  • عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی دارالحکومت دہلی میں عمارت گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ مون سون کی بارشوں کے باعث پیش آنے والے ان واقعات کی تازہ ترین کڑی ہے جن کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے اور سفری نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق دہلی میں عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے دہلی کے کچھ حصوں اور پڑوسی ریاست ہریانہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دہلی ایئرپورٹ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے لیے اضافی وقت لے کر نکلیں، کیونکہ ایئرپورٹ جانے والی کچھ سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع وائناڈ میں منگل کو لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ریاست مہاراشٹر کے ایک حکومتی وزیر نے اس ہفتے کے اوائل میں بتایا کہ ریاست کے مغربی حصے میں بارش سے متعلق واقعات میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پونے میں کچرے کو ٹھکانے لگانے والی ایک تنصیب پر کوڑے کا ایک بڑا ڈھیر گرگیا، اب تک کم از کم سات افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ نو دیگر افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments

200 حروف