BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

21 لسٹڈ کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 میں 20 ارب سے زائد سرمایہ اکٹھا کیا، ایس ای سی پی

  • 10 لسٹڈ کمپنیوں نے رائٹس ایشوز کے علاوہ دیگر ذرائع سے 16.7 ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل کی
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے منگل کو بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران کل 21 لسٹڈ کمپنیوں نے کاروبار کو وسعت دینے، نئے منصوبوں اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے 20 ارب روپے سے زائد کی رقم اکٹھی کی ہے۔

پریس ریلیز میں ایس ای سی پی نے بتایا کہ 10 لسٹڈ کمپنیوں نے رائٹس ایشوز کے علاوہ دیگر ذرائع سے 16.7 ارب روپے سے زائد کی رقم حاصل کی جبکہ 11 کمپنیوں نے رائٹس ایشوز کے ذریعے تقریباً 3.8 ارب روپے اکٹھے کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ رائٹس ایشوز نے موجودہ شیئر ہولڈرز کو اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے کمپنیوں کی ترقی میں مزید حصہ لینے کا موقع فراہم کیا۔

کمیشن نے کہا کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کمپنیوں کو طویل مدتی فنانسنگ تک رسائی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور ایکویٹی فنانسنگ کاروباری سرگرمیوں، صنعتی ترقی اور وسیع تر معاشی نمو میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ایس ای سی پی نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں ریکارڈ 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اس اضافے کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 301,615 ہوگئی ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 24 فیصد اضافہ ہوا جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں مضبوط نمو کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف