BR100 Increased By (0.13%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 29.80 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
CNERGY 12.73 Decreased By ▼ -0.20 (-1.55%)
DFML 16.97 Increased By ▲ 0.06 (0.35%)
DGKC 186.25 Decreased By ▼ -0.72 (-0.39%)
FABL 93.38 Decreased By ▼ -0.15 (-0.16%)
FCCL 52.16 Increased By ▲ 0.31 (0.6%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.73 Increased By ▲ 0.47 (2.44%)
HBL 302.02 Decreased By ▼ -0.81 (-0.27%)
HUBC 200.49 Decreased By ▼ -0.84 (-0.42%)
HUMNL 9.32 Increased By ▲ 0.05 (0.54%)
KEL 6.04 Increased By ▲ 0.45 (8.05%)
LOTCHEM 25.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.51%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.39 (-0.43%)
OGDC 315.91 Decreased By ▼ -1.14 (-0.36%)
PAEL 34.06 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.51 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 236.45 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
PPL 220.29 Decreased By ▼ -0.83 (-0.38%)
PRL 94.32 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
SNGP 90.99 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
SSGC 23.17 Increased By ▲ 0.10 (0.43%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.04 (0.55%)
TPLP 11.90 Increased By ▲ 0.16 (1.36%)
TRG 56.49 Increased By ▲ 1.15 (2.08%)
UNITY 7.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

خیبر ٹوبیکو کا جنوبی کورین کمپنی کے ٹی اینڈ جی کارپوریشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • اقدام کا مقصد پائن پیشن اسکائی کے لیے رائلٹی لائسنس کا حصول ہے، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

خیبر ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ (کے ایچ ٹی سی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی کوریا کی معروف تمباکو اور کنزیومر گڈز کمپنی کے ٹی اینڈ جی کارپوریشن کے ساتھ ابتدائی طور پر ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد کے ٹی اینڈ جی کے سگریٹ برانڈ پائن پیشن اسکائی کے لیے رائلٹی لائسنس کا حصول ہے۔

کے ایچ ٹی سی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے بعد مجوزہ لائسنسنگ انتظام کے بارے میں ایک باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا جس کے تحت کے ایچ ٹی سی پاکستان اور دیگر ایسی حدود جن پر باہمی اتفاق ہو میں اس برانڈ کو تیار کرنے اور/یا مارکیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ سب حتمی معاہدوں پر عملدرآمد، تمام متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں کے حصول اور معمول کی تجارتی شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کمپنی پرامید ہے کہ یہ اسٹریٹجک اشتراک ہمارے پروڈکٹ پورٹ فولیو کو مضبوط کرنے، ہماری مسابقتی پوزیشن کو بہتر بنانے اور مستقبل کے کاروباری فروغ میں معاون ثابت ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کے ایچ ٹی سی کو 1954 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے پورٹ فولیو میں فلٹر راڈز اور تمباکو کے علاوہ دیگر مواد بھی شامل ہیں۔

کے ایچ ٹی سی پاکستان میں مارکیٹ میں مضبوط موجودگی رکھتی ہے اور اس نے مشرقی یورپ، جنوبی و مغربی افریقہ، وسطی و جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی اپنے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو وسیع کیا ہے۔

Comments

200 حروف