کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 4174 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 12200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 48 روپے کی کمی سے 6716 روپے ہوگئی۔


Comments