BR100 Increased By (0.45%)
BR30 Increased By (0.48%)
KSE100 Increased By (0.48%)
KSE30 Increased By (0.6%)
BAFL 61.50 Decreased By ▼ -0.54 (-0.87%)
BIPL 28.42 Increased By ▲ 0.39 (1.39%)
BOP 36.82 Increased By ▲ 0.05 (0.14%)
CNERGY 8.35 Decreased By ▼ -0.04 (-0.48%)
DFML 20.75 Increased By ▲ 0.82 (4.11%)
DGKC 226.98 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
FABL 100.50 Increased By ▲ 0.32 (0.32%)
FCCL 58.63 Increased By ▲ 0.02 (0.03%)
FFL 18.22 Increased By ▲ 0.28 (1.56%)
GGL 26.75 Increased By ▲ 1.55 (6.15%)
HBL 306.89 Increased By ▲ 1.25 (0.41%)
HUBC 232.90 Increased By ▲ 0.35 (0.15%)
HUMNL 11.36 Decreased By ▼ -0.06 (-0.53%)
KEL 8.34 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
LOTCHEM 29.07 Increased By ▲ 0.60 (2.11%)
MLCF 107.20 Decreased By ▼ -1.09 (-1.01%)
OGDC 344.00 Increased By ▲ 4.90 (1.45%)
PAEL 45.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.04%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 1.43 (0.5%)
PPL 248.31 Increased By ▲ 2.36 (0.96%)
PRL 36.48 Increased By ▲ 0.40 (1.11%)
SNGP 118.91 Increased By ▲ 0.21 (0.18%)
SSGC 31.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.85%)
TELE 9.22 Decreased By ▼ -0.05 (-0.54%)
TPLP 11.50 Increased By ▲ 0.27 (2.4%)
TRG 67.95 Increased By ▲ 0.11 (0.16%)
UNITY 10.89 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

سب میرین کیبل میں خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز بحال، پی ٹی اے کی تصدیق

  • اتھارٹی بین الاقوامی کنیکٹیویٹی انفرااسٹرکچر کے استحکام اور کارکردگی کی قریب سے نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے
شائع July 3, 2026 اپ ڈیٹ July 3, 2026 01:53pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 میں خرابی دور کردی گئی۔

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل اب مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بلا تعطل جاری ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ اس دوران اس نے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلو اے) کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا۔ بحالی کے عمل کے دوران صارفین پر اثرات کم سے کم رکھنے اور انٹرنیٹ سروس کا تسلسل زیادہ سے زیادہ برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی اے ملک بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اور براڈبینڈ خدمات کی قابل اعتماد، محفوظ اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے بین الاقوامی کنیکٹیویٹی انفرااسٹرکچر کے استحکام اور کارکردگی کی قریب سے نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک روز قبل پی ٹی اے نے کہا تھا کہ وہ سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انٹرنیٹ صارفین سروس کے معیار اور کنیکٹیویٹی میں وقفے وقفے سے کمی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے سب میرین کیبل میں خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کرنے کے لیے کام جاری رکھا ہوا تھا۔



Comments

200 حروف