BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-1.61%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.30 (-0.99%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.85 Decreased By ▼ -0.29 (-0.31%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.25 Decreased By ▼ -2.17 (-1.08%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.27 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 90.98 Decreased By ▼ -2.18 (-2.34%)
OGDC 313.38 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 35.08 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 221.02 Decreased By ▼ -5.89 (-2.6%)
PRL 90.95 Decreased By ▼ -2.07 (-2.23%)
SNGP 90.55 Decreased By ▼ -1.29 (-1.4%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 8 دہشت گرد مارے گئے

  • کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا آپریشن 25 جون کو ضلع خاران میں اس وقت کیا گیا جب دہشتگردوں کے ایک گروہ کی نقل وحرکت کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ متعدد دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 26 جون کو ضلع مستونگ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ پسیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عزمِ استحکام وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت اور رفتار کے ساتھ جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف