BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Increased By (1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 59.84 Increased By ▲ 0.82 (1.39%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 35.28 Decreased By ▼ -1.18 (-3.24%)
CNERGY 13.13 Increased By ▲ 1.19 (9.97%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.12 (-0.66%)
DGKC 217.01 Decreased By ▼ -1.02 (-0.47%)
FABL 99.95 Decreased By ▼ -0.45 (-0.45%)
FCCL 57.97 Increased By ▲ 0.61 (1.06%)
FFL 16.42 Decreased By ▼ -0.16 (-0.97%)
GGL 24.36 Decreased By ▼ -0.26 (-1.06%)
HBL 326.21 Increased By ▲ 1.59 (0.49%)
HUBC 213.42 Decreased By ▼ -12.22 (-5.42%)
HUMNL 10.81 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
LOTCHEM 27.75 Increased By ▲ 0.61 (2.25%)
MLCF 102.98 Increased By ▲ 0.91 (0.89%)
OGDC 323.78 Increased By ▲ 4.59 (1.44%)
PAEL 43.90 Increased By ▲ 0.02 (0.05%)
PIBTL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
PIOC 276.19 Increased By ▲ 1.35 (0.49%)
PPL 229.47 Increased By ▲ 7.92 (3.57%)
PRL 70.11 Increased By ▲ 6.36 (9.98%)
SNGP 103.66 Decreased By ▼ -0.13 (-0.13%)
SSGC 27.11 Decreased By ▼ -0.17 (-0.62%)
TELE 8.72 Increased By ▲ 0.10 (1.16%)
TPLP 15.68 Increased By ▲ 0.70 (4.67%)
TRG 61.13 Decreased By ▼ -2.16 (-3.41%)
UNITY 12.04 Increased By ▲ 0.53 (4.6%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکی فوج نے شام میں فضائی حملے کے دوران داعش کے رہنما کو ہلاک کر دیا، سینٹ کام

  • داعش نے صدر احمد الشرع کی حکومت کے خلاف شام میں کارروائیوں کے نئے مرحلے کا اعلان کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے شام کے شمال مغربی علاقے میں ایک فضائی حملہ کیا جس میں داعش کا ایک سینئر رہنما ہلاک ہو گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بدھ کو یہ اطلاع دی ہے۔

سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جمعہ کو کیا جانے والا یہ حملہ ’’ان جاری امریکی کوششوں کا حصہ تھا جن کا مقصد ایسے دہشت گردوں کو ناکام بنانا اور ختم کرنا ہے جو بیرونِ ملک امریکیوں یا خود امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘‘ بیان کے مطابق اس کارروائی میں علی حسین العلوی ہلاک ہو گیا ہے۔

داعش نے صدر احمد الشرع کی حکومت کے خلاف شام میں کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کر رکھا ہے اور فروری سے اب تک متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔ گزشتہ سال احمد الشرع کی حکومت داعش کے خلاف برسرِ پیکار امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد میں شامل ہوئی تھی۔

ہفتے کے روز داعش نے شام کے شمال مشرقی صوبے حلب کے شہر منبج کے قریب ہونے والے ایک حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

ایک دہائی قبل شامی خانہ جنگی کے دوران اپنے عروج کے زمانے میں داعش شام کے تقریباً ایک چوتھائی یا اس سے زیادہ علاقے پر قابض تھی، تاہم بعد ازاں امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد اور دیگر مخالف قوتوں نے اسے ان علاقوں سے بے دخل کر دیا۔

Comments

200 حروف