BR100 Decreased By (-0.92%)
BR30 Decreased By (-1.53%)
KSE100 Decreased By (-0.76%)
KSE30 Decreased By (-0.74%)
BAFL 56.49 Decreased By ▼ -0.38 (-0.67%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.30 (-0.99%)
CNERGY 12.93 Decreased By ▼ -0.19 (-1.45%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.70 Decreased By ▼ -4.75 (-2.47%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 303.90 Decreased By ▼ -2.20 (-0.72%)
HUBC 199.25 Decreased By ▼ -2.17 (-1.08%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.27 Decreased By ▼ -0.19 (-0.72%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 313.40 Decreased By ▼ -3.33 (-1.05%)
PAEL 35.07 Decreased By ▼ -0.56 (-1.57%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.95 Decreased By ▼ -5.96 (-2.63%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.55 Decreased By ▼ -1.29 (-1.4%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

لوٹے کیمیکل میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی دوبارہ تقرری

  • امتیاز احمد بورڈ چیئرمین اور عدنان آفریدی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعینات، اطلاق 23 جون 2026 سے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ نے بدھ کو اپنے بورڈ چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی دوبارہ تقرری کا اعلان کیا۔

یہ معلومات آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کی گئیں۔

اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ امتیاز احمد کو بورڈ چیئرمین اور عدنان آفریدی کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعینات کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23 جون 2026 سے ہوگا۔

امتیاز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز فلاڈیلفیا کی سینٹ جوزف یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کیا جہاں انہوں نے چار سال تک تدریسی خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں انہوں نے 1990 میں یونیورسٹی آف مسیسیپی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔

ان کے پاس پیٹرو کیمیکل کی صنعت میں قیادت کا 28 سال سے زائد کا تجربہ موجود ہے۔

دوسری جانب عدنان آفریدی کے پاس بلیو چپ کمپنیوں، پبلک سیکٹر اور تیزی سے ترقی کرنے والے حالات میں چینج مینجمنٹ، کاروباری تبدیلی، جدت اور منافع بڑھانے میں 30 سال سے زائد کا بین الاقوامی تجربہ موجود ہے۔

لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ پیوریفائیڈ ٹیرفتھلک ایسڈ (پی ٹی اے) تیار اور فروخت کرتی ہے اور کراچی کے پورٹ قاسم میں ایک جدید ترین پلانٹ چلاتی ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 5 لاکھ ٹن ہے۔

یہ کمپنی مقامی پولیسٹر اور پی ای ٹی صنعتوں کے لیے ایک اہم سپلائر ہے۔ یہ پلانٹ انوسٹا پرفارمنس ٹیکنالوجیزکے ٹیکنالوجی لائسنس کے تحت کام کرتا ہے جس کے لیے خام مال معروف بین الاقوامی سپلائرز سے حاصل کیا جاتا ہے اور یہ کمپنی ملک میں ڈاؤن اسٹریم صنعتی ترقی اور زرمبادلہ کی بچت میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

Comments

200 حروف