دنیا
قطر چند ہفتوں میں ایل این جی کی معمول کی پیداوار بحال کر دے گا، قطری وزیراعظم
- آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنا ضروری ہے، شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی
فنانشل ٹائمز نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر چند ہفتوں کے اندر ایل این جی کی معمول کی پیداوار دوبارہ بحال کردے گی۔
ایف ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنا ضروری ہے۔
قطر انرجی نے 28 فروری کو اپنے بڑے راس لافان پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے پر ایل این جی کی پیداوار معطل کردی تھی۔


Comments