غزہ میں سیز فائر کے بعد بھی اسرائیلی فائرنگ جاری، اموات ایک ہزار سے تجاوز، وزارت صحت
- ٹرمپ کے غزہ پلان کے اگلے مرحلے پر پیش رفت، اسرائیل اور حماس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار
گزشتہ اکتوبر میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1,000 سے اوپر چلی گئی ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق تازہ ترین واقعے میں غزہ شہر کی مرکزی سڑک پر ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں مزید تین افراد شہید ہوئے، جس کے بعد اکتوبر 2025 سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 1,008 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس عرصے میں اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پلان کے اگلے مرحلے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس کے تحت حماس کو ہتھیار ڈالنے اور اسرائیل کو پسپائی اختیار کرنی ہے۔ اس دوران امریکی سفیر نکولے ملاڈینوف نے قاہرہ میں ثالثی ممالک کے ساتھ مذاکرات کیے اور حماس کو ایک نظرثانی شدہ روڈ میپ پیش کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی افواج اب بھی غزہ کے 60 فیصد سے زائد علاقے پر قابض ہیں۔


Comments