کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4305 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 4305 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2070 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے کی کمی سے 7359 روپے ہوگئی۔


Comments