BR100 Increased By (0.21%)
BR30 Increased By (0.98%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.15%)
BAFL 61.24 Increased By ▲ 0.26 (0.43%)
BIPL 27.37 Decreased By ▼ -0.24 (-0.87%)
BOP 36.12 Decreased By ▼ -0.26 (-0.71%)
CNERGY 8.50 Increased By ▲ 0.17 (2.04%)
DFML 21.63 Increased By ▲ 1.97 (10.02%)
DGKC 219.77 Increased By ▲ 2.58 (1.19%)
FABL 96.61 Decreased By ▼ -1.03 (-1.05%)
FCCL 58.47 Increased By ▲ 0.96 (1.67%)
FFL 18.30 Increased By ▲ 0.24 (1.33%)
GGL 23.15 Increased By ▲ 0.03 (0.13%)
HBL 303.34 Increased By ▲ 0.84 (0.28%)
HUBC 226.35 Decreased By ▼ -3.76 (-1.63%)
HUMNL 11.55 Decreased By ▼ -0.12 (-1.03%)
KEL 8.36 Increased By ▲ 0.22 (2.7%)
LOTCHEM 28.36 Decreased By ▼ -0.16 (-0.56%)
MLCF 98.75 Increased By ▲ 1.08 (1.11%)
OGDC 334.04 Increased By ▲ 6.40 (1.95%)
PAEL 42.95 Decreased By ▼ -0.61 (-1.4%)
PIBTL 18.43 Increased By ▲ 0.08 (0.44%)
PIOC 285.02 Decreased By ▼ -2.75 (-0.96%)
PPL 245.58 Increased By ▲ 6.69 (2.8%)
PRL 37.18 Increased By ▲ 0.91 (2.51%)
SNGP 115.16 Increased By ▲ 2.22 (1.97%)
SSGC 31.41 Increased By ▲ 0.98 (3.22%)
TELE 9.54 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 11.17 Decreased By ▼ -0.10 (-0.89%)
TRG 69.96 Decreased By ▼ -0.46 (-0.65%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.03 (-0.26%)
WTL 1.29 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود پر پابندی میں 24 جولائی تک توسیع کر دی

  • دو طرفہ کشیدگی کے باعث اپریل 2025 سے پابندی برقرار ہے
شائع June 17, 2026 اپ ڈیٹ June 17, 2026 06:39pm

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے ہوا بازوں کے لیے جاری نئے نوٹم کے مطابق پاکستان نے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں پر عائد پابندی میں 24 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ ان ترمیم شدہ پابندیوں کے تحت بھارتی سویلین (عوامی) اور فوجی طیاروں کے 16 جون کی شام 5:50 بجے سے لے کر 24 جولائی کی صبح 4:59 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر مکمل پابندی رہے گی۔

اس پابندی کا اطلاق بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیاروں کے ساتھ ساتھ ان تمام جہازوں پر بھی ہوگا جو بھارتی ایئر لائنز اور ملٹری آپریٹرز کے زیرِ انتظام ہیں ان کی ملکیت ہیں یا انہوں نے لیز (کرائے) پر لے رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ابتدائی طور پر گزشتہ سال اپریل میں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی تھی جس کے بعد سے اب تک اس پابندی میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔

فضائی حدود کی اس مسلسل بندش کی وجہ سے مغرب کی طرف جانے والی بین الاقوامی پروازیں چلانے والی بھارتی ایئر لائنز طویل متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے ایندھن کے استعمال اور آپریشنل اخراجات میں بھاری اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

200 حروف