دنیا
انڈونیشیا میں زلزلہ، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی
- ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے منگل کی رات دیر گئے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ سیگی کے علاقے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 38 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں منگل کو آنے والے 6.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
انڈونیشین جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز پالو شہر سے 42 کلومیٹر جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ سیگی کے علاقے میں ایک ہلاکت ہوئی ہے جبکہ 38 افراد زخمی ہیں۔ زلزلے سے وسطی سلاویسی صوبے کے تین علاقوں کو ملانے والی سڑک، عبادت گاہیں، پل، دفاتر اور 67 مکانات کو نقصان پہنچا، تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ 2018 میں پالو میں 7.5 شدت کا تباہ کن زلزلہ اور سونامی آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انڈونیشیا بحرالکاہل کے رنگ آف فائر پر واقع ہونے کی وجہ سے شدید زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔


Comments