کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر کے اضافے سے 4328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 4328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 85 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 685 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نے منگل کوجیولری کی دکانوں پر مبینہ چھاپوں کے خلاف احتجاجاً سونے اور چاندی کے روزانہ نرخ جاری نہیں کیے تھے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 6 روپے کی کمی سے 7503 روپے ہوگئی۔


Comments