BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

سعودی عرب: ڈاکٹر شہزادی مہا آل سعود فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹیٹیوٹ کا سربراہ مقرر

  • ریاض میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس کے علاوہ یہ ادارہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں اقتصادی فورمز اور کانفرنسوں کا انعقاد بھی کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹیٹیوٹ نے شہزادی مہا آل سعود کو اپنا چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جو ہر سال ایک بڑے سرمایہ کاری اجلاس کا انعقاد کرتا ہے، جس میں وال اسٹریٹ کی نمایاں شخصیات اور عالمی سرمایہ کار ریاض کا رخ کرتے ہیں۔

ریاض میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کے علاوہ یہ ادارہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں اقتصادی کانفرنسوں اور فورمز کا بھی اہتمام کرتا ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ پر ظاہر کی گئی اس قیادت کی تبدیلی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ کے آخر میں روم میں اس کی ایک کانفرنس منعقد ہونے والی ہے۔ اس سے قبل مارچ میں میامی میں ہونے والی اس کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی تھی۔

پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر شہزادی مہا آل سعود اس سے قبل ریاض میں واقع الفیصل یونیورسٹی میں خارجہ تعلقات اور ترقی ( ایکسٹرنل ریلیشنز اینڈ ایڈوانسمنٹ) کی نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ جی 20 سمیت متعدد اہم بین الاقوامی فورمز میں سعودی عرب کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں، جبکہ چوتھے یوریشین ویمن فورم میں بھی شریک رہی ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ادارے کے بانی اور طویل عرصے تک چیف ایگزیکٹو رہنے والے رچرڈ اٹیس اب سی ای او کے عہدے پر نہیں رہے، تاہم وہ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت برقرار رکھیں گے۔

یہ ادارہ 2019 میں سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ( پی آئی ایف ) کی شراکت سے بطور بانی پارٹنر قائم کیا گیا تھا۔ یہ انسٹی ٹیوٹ دراصل فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی سالانہ کانفرنس سے وجود میں آیا، جس کا پہلا اجلاس 2017 میں ریاض میں منعقد ہوا تھا۔

Comments

200 حروف