BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.51 Decreased By ▼ -0.12 (-0.49%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.06 (-0.2%)
CNERGY 12.88 Decreased By ▼ -0.10 (-0.77%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.76 (4.35%)
DGKC 189.56 Increased By ▲ 2.34 (1.25%)
FABL 93.78 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.09 (0.17%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 303.49 Decreased By ▼ -0.29 (-0.1%)
HUBC 200.08 Increased By ▲ 1.12 (0.56%)
HUMNL 9.89 Increased By ▲ 0.04 (0.41%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.16 (-0.61%)
MLCF 91.75 Increased By ▲ 0.52 (0.57%)
OGDC 314.35 Increased By ▲ 0.96 (0.31%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.40 Decreased By ▼ -0.96 (-0.43%)
PRL 92.41 Increased By ▲ 1.19 (1.3%)
SNGP 90.31 Decreased By ▼ -0.56 (-0.62%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.09 (-1.18%)
TPLP 12.21 Decreased By ▼ -0.35 (-2.79%)
TRG 55.58 Decreased By ▼ -0.21 (-0.38%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.06 (0.75%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.02 (2%)
پاکستان

حکومت کا کفایت شعاری مہم میں 30 جون تک توسیع، گروسری اسٹورز رات 10 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے بعض کفایت شعاری اقدامات سے استثنا حاصل کرنے کے لیے پیش کی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کے بارے میں سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر وزارتِ خارجہ اور اس کے کوئٹہ، کراچی، پشاور، گجرات اور لاہور میں قائم رابطہ دفاتر میں قونصلر تصدیق کی خدمات جمعہ کو بھی جاری رہیں گی۔

کمیٹی نے مزید سفارش کی کہ وہ اضافی کفایت شعاری اقدامات جن کی میعاد 13 جون 2026 کو ختم ہونے والی ہے انہیں 30 جون 2026 تک توسیع دی جائے۔

کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے مقصد کے تحت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ الگ قائم گروسری اور کریانہ اسٹورز کے کاروباری اوقات میں توسیع کرتے ہوئے انہیں ہفتے کے تمام دنوں بشمول ہفتہ اور اتوار رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ، نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی، سیکریٹریز کابینہ، تجارت، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کام سمیت وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔


Comments

200 حروف