BR100 Decreased By (-0.49%)
BR30 Decreased By (-0.47%)
KSE100 Decreased By (-0.32%)
KSE30 Decreased By (-0.31%)
BAFL 58.00 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 25.46 Decreased By ▼ -0.10 (-0.39%)
BOP 33.88 Increased By ▲ 0.28 (0.83%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.09 (-1.09%)
DFML 19.40 Decreased By ▼ -0.14 (-0.72%)
DGKC 193.80 Decreased By ▼ -2.11 (-1.08%)
FABL 88.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.51 (-0.96%)
FFL 17.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
GGL 20.46 Decreased By ▼ -0.24 (-1.16%)
HBL 282.90 Decreased By ▼ -1.91 (-0.67%)
HUBC 213.80 Decreased By ▼ -1.15 (-0.54%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.36%)
KEL 7.89 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
LOTCHEM 28.98 Decreased By ▼ -0.21 (-0.72%)
MLCF 85.99 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
OGDC 317.49 Decreased By ▼ -2.14 (-0.67%)
PAEL 40.63 Increased By ▲ 0.42 (1.04%)
PIBTL 17.08 Decreased By ▼ -0.24 (-1.39%)
PIOC 269.99 Increased By ▲ 1.28 (0.48%)
PPL 224.50 Decreased By ▼ -0.80 (-0.36%)
PRL 34.42 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
SNGP 100.35 Decreased By ▼ -0.61 (-0.6%)
SSGC 26.81 Increased By ▲ 0.05 (0.19%)
TELE 9.22 Increased By ▲ 0.26 (2.9%)
TPLP 11.10 Decreased By ▼ -0.21 (-1.86%)
TRG 71.00 Decreased By ▼ -0.67 (-0.93%)
UNITY 11.62 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

مئی میں 4.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر موصول

  • نمو کے لحاظ سےماہانہ بنیادوں پر 20.2، سالانہ بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ
شائع June 10, 2026 اپ ڈیٹ June 10, 2026 11:55am

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مئی 2026 کے دوران بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا حجم 4.251 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 20.2 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 15.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ترسیلاتِ زر 9.2 فیصد اضافے کے ساتھ 38.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 34.9 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز نے ایک نوٹ میں کہا کہ ترسیلاتِ زر میں مضبوط اضافہ بنیادی طور پر عید سے متعلق موسمی آمدن کے باعث ہوا کیونکہ تہواروں کے دوران عموماً ترسیلات میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ مالی سال 2026 کے اختتام پر ترسیلاتِ زر کا حجم ہمارے 41 ارب ڈالر کے ہدف سے معمولی زیادہ رہے گا۔

ترسیلاتِ زر ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور بیرونِ ملک سے آنے والی رقوم پر انحصار کرنے والے گھرانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

دریں اثنا حکومت ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافے اور معاشی استحکام میں ان کے مؤثر کردار کو برقرار رکھنے کے لیے مراعات فراہم کرنے کے ساتھ قانونی ذرائع کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

ترسیلاتِ زر کی تفصیلات

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مئی 2026 میں سب سے زیادہ رقم بھیجی جو کہ 1,025 ملین (1.025 ارب) ڈالر رہی۔ یہ رقم گزشتہ سال اسی مہینے میں تارکینِ وطن کی جانب سے بھیجے گئے 914 ملین ڈالر کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے، مزید برآں یہ حجم اپریل 2026 کے 842 ملین ڈالر کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو مئی 2025 کے 754 ملین ڈالر سے بڑھ کر مئی 2026 میں 1,007 ملین (1.007 ارب) ڈالر ہو گئیں۔ اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر بھی ان میں 37 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برطانیہ سے آنے والی ترسیلاتِ زر مئی 2026 کے دوران 645 ملین ڈالر رہیں جو اپریل کے 564 ملین ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہیں۔

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 350 ملین ڈالر بھیجے جو کہ اپریل کے دوران بھیجے گئے 317 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد ماہانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یورپی یونین سے آنے والی ترسیلاتِ زر مئی میں 466 ملین ڈالر رہیں جو اپریل کے 432 ملین ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

Comments

200 حروف