BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

آرمینیا میں انتخابات، امن کوششیں اور روسی اثر و رسوخ مرکزی موضوع

  • وزیراعظم نکول پشینیان کی حکمراں سیول کنٹریکٹ پارٹی کو تقریباً 32 فیصد حمایت حاصل ہے
شائع اپ ڈیٹ

آرمینیا میں اتوار کے روز پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ ہو رہی ہے، جسے حکومت کی جانب سے آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کا اہم امتحان قرار دیا جا رہا ہے، یہ تنازعہ تین سال قبل ہونے والی بڑی فوجی شکست کے بعد مزید سنگین ہوا تھا۔

رائے عامہ کے سروے کے مطابق وزیراعظم نکول پشینیان کی حکمراں سیول کنٹریکٹ پارٹی کو تقریباً 32 فیصد حمایت حاصل ہے، جبکہ روس نواز اسٹرونگ آرمینیا پارٹی 11 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نکول پشینیان 2018 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے آرمینیا کو روس کے بجائے مغرب کے قریب لے آئے ہیں، جس پر ماسکو کی ناراضی بھی سامنے آئی ہے۔ ان کے دور میں فی کس آمدن میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کی جانب سے آذربائیجان کے ساتھ امن عمل کو انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ بنایا گیا ہے، خاص طور پر گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں ہونے والے معاہدے کے بعد۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں پشینیان پر آذربائیجان کے سامنے جھکنے اور کمزور پالیسی اپنانے کا الزام عائد کر رہی ہیں، جبکہ حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

2023 کی جنگ کے بعد ناگورنو کاراباخ کے علاقے سے آرمینیائی آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی ایک اہم سیاسی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

انتخابات میں تقریباً 24 لاکھ 80 ہزار ووٹرز حصہ لے رہے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 8 بجے تک جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف