مارکٹس
پٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی، ڈیزل 380.78 روپے پر برقرار
پٹرول کی نئی قیمت 4 روپے کی کمی سے 377.78 روپے فی لٹر مقرر
حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کیلئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپےفی لٹر کمی کردی جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 381.78 روپے سے کم کرکے 377.78 روپے فی لٹر کردی گئی ۔

تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسے 380 روپے 78 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھا گیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 6 جون 2026 سے ہوگیا۔
تازہ ترین ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر کی جانے والی مسلسل ترامیم کا تسلسل ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت بالترتیب 22،22 روپے کی کمی کی تھی۔


Comments