مارکٹس
اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
- 18 فیصد شرح کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا
حکومت نے فنانس بل 2026 کے ذریعے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلیٰ سرکاری حکام نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس تجویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اسے کلیئرنس دے دی ہے۔
سیلز ٹیکس کی بڑھی ہوئی 18 فیصد شرح کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
اسٹیشنری کی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی موجودہ شرح کو 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا جائے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments