BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.2%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.51 Decreased By ▼ -0.12 (-0.49%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.06 (-0.2%)
CNERGY 12.88 Decreased By ▼ -0.10 (-0.77%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.76 (4.35%)
DGKC 189.56 Increased By ▲ 2.34 (1.25%)
FABL 93.78 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.09 (0.17%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 303.49 Decreased By ▼ -0.29 (-0.1%)
HUBC 200.08 Increased By ▲ 1.12 (0.56%)
HUMNL 9.89 Increased By ▲ 0.04 (0.41%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.16 (-0.61%)
MLCF 91.75 Increased By ▲ 0.52 (0.57%)
OGDC 314.35 Increased By ▲ 0.96 (0.31%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 238.00 Decreased By ▼ -1.62 (-0.68%)
PPL 220.40 Decreased By ▼ -0.96 (-0.43%)
PRL 92.41 Increased By ▲ 1.19 (1.3%)
SNGP 90.31 Decreased By ▼ -0.56 (-0.62%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.09 (-1.18%)
TPLP 12.21 Decreased By ▼ -0.35 (-2.79%)
TRG 55.58 Decreased By ▼ -0.21 (-0.38%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.06 (0.75%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.02 (2%)
مارکٹس

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اب سعودی ریال اور اماراتی درہم میں بھی دستیاب

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اس سے قبل پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں دستیاب تھے، اسٹیٹ بینک
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کو سعودی ریال اور متحدہ عرب امارات کے درہم میں بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد خلیجی خطے میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں سے ان بانڈز میں مزید سرمایہ کاری راغب کرنا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اس سے قبل پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور یورو میں دستیاب تھے۔

اسکیم کی حالیہ توسیع کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم سمندر پار پاکستانی اب اپنی مقامی کرنسیوں یعنی سعودی ریال اور اماراتی درہم میں بھی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جس سے سرمایہ کاری کا عمل مزید آسان اور قابلِ رسائی ہو جائے گا۔ امید ہے کہ اس اقدام سے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کرنسیوں میں سرمایہ کاری کے زیادہ آسان مواقع ملیں گے جو خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں عام طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ وقت فوقتاً جاری ہونے والے فنانس ڈویژن کے سرکلرز کے ذریعے نوٹیفائیڈ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کا طریقہ کار، متواتر کوپن کی ادائیگیاں (منافع کی رقم)، وقت سے پہلے کیش کروانا اور میچورٹی پر رقم کی واپسی کے قوانین اب سعودی ریال اور اماراتی درہم مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر بھی لاگو ہوں گے۔ تاہم نامزد ایجنٹ بینک سرٹیفکیٹس کی اصل مالیت اسٹیٹ بینک آف پاکستانکے نوسٹرو اکاؤنٹس میں منتقل کریں گے۔

وفاقی حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں بھی نظرثانی کر دی ہے اور یکم جون 2026 سے روایتی این پی سیز پر نئی شرحِ منافع کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کم از کم 1,000 امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اور اس کے بعد 500 امریکی ڈالر کے اضافے پر مجموعی سالانہ منافع (ٹیکس سے پہلے)میں 25 بیسس پوائنٹس تک کی نظرثانی کی گئی ہے۔ تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی شرح 7 سے کم کر کے 6.75 فیصد کر دی گئی ہے۔ 6 ماہ اور 3 سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بالترتیب 7 فیصد اور 7.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب 12 ماہ کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر اب 7.25 فیصد منافع پیش کیا جا رہا ہےجو کہ گزشتہ 7 فیصد سے معمولی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، 5 سالہ مدت کے سرٹیفکیٹ کا منافع 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بڑھا کر 7.75 فیصد کر دیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف