BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 2 سے 6 جون تک خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر سمیت شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات برقرار رہیں گے، جبکہ اچانک سیلابی ریلوں (فلیش فلڈز) کا بھی امکان ہے
شائع اپ ڈیٹ

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 2 سے 6 جون تک ملک کے پہاڑی علاقوں کے لیے لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث 2 سے 5 جون کے دوران خیبر پختونخوا، خصوصاً چترال، اپر اور لوئر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ متوقع ہے۔

ادارے نے پیش گوئی کے اس عرصے کے دوران لواری ٹنل، چترال دیر روڈ، وادی سوات کے مختلف راستوں، شاہراہِ قراقرم اور ناران کاغان روڈ کو لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے آزاد جموں و کشمیر میں بھی 2 سے 6 جون تک لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات برقرار رہنے سے خبردار کرتے ہوئے شاہی، شاردہ، اٹھمقام اور آڑنگ کیل جانے والی رابطہ سڑکوں کو حساس قرار دیا ہے۔

ادارے کے مطابق بالائی علاقوں میں شدید بارشیں مقامی ندی نالوں میں اچانک سیلابی ریلوں کا سبب بن سکتی ہیں، جس سے سفر میں مشکلات اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔

شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل موسمی پیش گوئی اور سڑکوں کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو پیشگی الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ملک بھر میں موسم کی صورتحال اور ممکنہ سیلاب، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے آنے والے سیلاب (گلوف) اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

Comments

200 حروف