مارکٹس
کریسنٹ کاٹن ملز میں تیمور امجد دوبارہ چیئرمین اور عابد محمود سی ای او مقرر
- کمپنی 1959ء میں کمپنیز ایکٹ 1913ء کے تحت قائم کی گئی تھی
کریسنٹ کاٹن ملز لمیٹڈ (سی سی ایم) نے پیر کو اہم تقرریوں کا اعلان کردیا ہے۔
اس پیشرفت سے متعلق کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔
نوٹس کے مطابق کمپنی نے تیمور امجد کو 18 مئی 2026 سے شروع ہونے والی آئندہ 3 سالہ مدت کے لیے دوبارہ کمپنی کا بورڈ چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
مزید برآں لسٹڈ کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ عابد محمود کو بھی یکم جون 2026 سے شروع ہونے والی آئندہ تین سالہ مدت کے لیے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر دوبارہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ کمپنی 1959ء میں کمپنیز ایکٹ 1913ء (جو اب کمپنیز آرڈیننس 1984ء ہے) کے تحت قائم کی گئی تھی۔
کمپنی دھاگا (یارن) اور ہوزری کا سامان تیار اور فروخت کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کپڑے کی تجارت بھی کرتی ہے اور اس کا ایک ایمبرائیڈری (کڑھائی) یونٹ بھی ہے۔


Comments