BR100 Decreased By (-1.21%)
BR30 Decreased By (-1.49%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 57.10 Decreased By ▼ -0.59 (-1.02%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.32 (-1.17%)
BOP 33.80 Decreased By ▼ -0.39 (-1.14%)
CNERGY 9.79 Increased By ▲ 0.17 (1.77%)
DFML 18.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.7%)
DGKC 207.90 Decreased By ▼ -5.13 (-2.41%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.79 (-1.78%)
FCCL 53.80 Decreased By ▼ -0.35 (-0.65%)
FFL 16.70 Decreased By ▼ -0.14 (-0.83%)
GGL 23.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.54%)
HBL 305.64 Decreased By ▼ -3.62 (-1.17%)
HUBC 218.18 Decreased By ▼ -3.35 (-1.51%)
HUMNL 10.68 Decreased By ▼ -0.21 (-1.93%)
KEL 7.33 Decreased By ▼ -0.26 (-3.43%)
LOTCHEM 29.20 Decreased By ▼ -1.23 (-4.04%)
MLCF 96.09 Decreased By ▼ -2.07 (-2.11%)
OGDC 318.00 Decreased By ▼ -5.36 (-1.66%)
PAEL 42.00 Decreased By ▼ -0.25 (-0.59%)
PIBTL 16.57 Decreased By ▼ -0.25 (-1.49%)
PIOC 281.00 Decreased By ▼ -4.96 (-1.73%)
PPL 220.39 Decreased By ▼ -4.34 (-1.93%)
PRL 44.55 Increased By ▲ 2.90 (6.96%)
SNGP 108.00 Decreased By ▼ -2.19 (-1.99%)
SSGC 28.90 Decreased By ▼ -0.41 (-1.4%)
TELE 8.84 Decreased By ▼ -0.15 (-1.67%)
TPLP 12.19 Decreased By ▼ -0.58 (-4.54%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.74%)
UNITY 10.15 Decreased By ▼ -0.22 (-2.12%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.03 (-2.36%)
کاروبار اور معیشت

ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ کے اطراف زمین کسٹمز ایریا قرار، خالی کنٹینرز کی اسٹوریج کی اجازت

  • یہ نیا کسٹمز ایریا خالی کنٹینرز کی اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس کی حدود بھی واضح کر دی گئی ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ (ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل) کی حدود سے متصل اضافی علاقے کو کسٹمز ایریا قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد خالی کنٹینرز کی اسٹوریج کو ممکن بنانا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے ایس آر او 889 (I)/2026 جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 10 کی شق (b) اور دفعہ 78 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 59,371 مربع میٹر پر مشتمل اضافی رقبے کو کسٹمز ایریا قرار دیا ہے۔ یہ رقبہ ریکلیمڈ (بحر سے حاصل کردہ) زمین پر مشتمل ہے جو پاکستان ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ (ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل) کی حدود سے متصل ہے۔

یہ نیا کسٹمز ایریا خالی کنٹینرز کی اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس کی حدود بھی واضح کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی حد شاہد انصاری روڈ اور آئل ایریا کے پی ٹی (155 میٹر حد) پر مشتمل ہوگی، جنوبی حد ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کی دیوار (169 میٹر) تک ہوگی، مشرقی حد سمندر اور باڑ (417 میٹر) تک جبکہ مغربی حد بھی ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کی دیوار (377 میٹر) تک ہوگی۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ اجازت صرف اسی مدت کے لیے قابلِ عمل ہوگی جس مدت تک مذکورہ زمین پاکستان ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ کے نام لیز پر موجود رہے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف