BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نظامِ صحت کی تباہی پر پاکستان کی مذمت

  • پاکستان نے عالمی ادارۂ صحت کی اسمبلی ( ڈبلیو ایچ اے) میں غزہ کے نظامِ صحت کی اسرائیل کے ہاتھوں تباہی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی ادارۂ صحت کی اسمبلی ( ڈبلیو ایچ اے) سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نے غزہ کے نظامِ صحت کی تباہی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری عدیل کھوکھر نے کہا کہ اسپتالوں، طبی قافلوں اور صحت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا اور تباہ کرنا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے پر براہِ راست حملوں کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا، صاف پانی کی دانستہ فراہمی روکنا، اور ایندھن، ادویات اور جان بچانے والے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا غزہ کے نظامِ صحت کو مکمل اور ناقابلِ واپسی تباہی کے دہانے تک لے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر القدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔“

عدیل کھوکھر نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قرارداد کو اتفاقِ رائے سے منظور کرنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی ادارۂ صحت کی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل شق 17.1 اور 17.2 کو الگ الگ نکات کے طور پر برقرار رکھا جائے۔

Comments

200 حروف