BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

کراچی میں عالمی بینک کے اشتراک سے پانی کی فراہمی کا جدید منصوبہ بنانے کا عزم

بڑھتی آبادی کیلئے پانی کا موثر انتظام اور شفاف گورننس ناگزیر ہے، مراد علی شاہ
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں پانی کی فراہمی، انفرااسٹرکچر منصوبوں اور کے فور آگمنٹیشن سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے شرکت کی۔

اجلاس میں واٹر میٹرنگ، کچی آبادیوں میں شہری ترقیاتی کاموں، واٹر کارپوریشن میں اصلاحات اور جاری منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ بھی شریک تھے جبکہ ورلڈ بینک کے وفد میں مختلف شعبوں کے اعلیٰ حکام شامل تھے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے پانی کا موثر انتظام اور شفاف گورننس ناگزیر ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹریٹجک منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے کراچی میں پانی کی فراہمی کا جدید اور پائیدار نظام قائم کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور منصوبہ کراچی کے مستقبل کے پانی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے ، اس لیے منصوبے کی راہ میں حائل تمام انتظامی اور تکنیکی رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبوں کی نگرانی اور مسائل کے حل کے لیے ہر 15 روز بعد جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 4 ہزار 333 کنزیومر میٹرز کی تنصیب کا پلان حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ تمام صارفین کے میٹرز جون 2027 تک نصب کر دیے جائیں گے ۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سسٹم میٹرز کے لیے درکار 212 چیمبرز میں سے 150 تعمیر کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی چیمبرز کی نشاندہی نان ریونیو واٹر کنسلٹنسی ٹیم کرے گی۔

حکام نے اجلاس کو بتایا کہ کے فور آگمنٹیشن کے لیے بائیڈنگ دستاویزات ورلڈ بینک کو جمع کرا دی گئی ہیں، جبکہ 2.7 کلومیٹر مشترکہ کوریڈور پر کام دوبارہ شروع ہو چکا ہے ۔

اجلاس میں عیسیٰ نگری اور سوبھا نگر میں جاری شہری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق عیسیٰ نگری میں پانی کے ذخیرہ ٹینک اور نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے جبکہ سوبھا نگر میں پیور بلاکس کا منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت اضافی فنڈز، ادارہ جاتی اصلاحات اور مختلف اہم اسامیوں پر بھرتیوں کے عمل پر بھی غور کیا گیا۔


Comments

200 حروف