دنیا
امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی فوجی اڈے پر بڑا حملہ، پریس ٹی وی کا دعویٰ
- بندر عباس ایئرپورٹ کے قریب امریکی حملے کے بعد جوابی کارروائی، دشمن کو دوبارہ جارحیت پر مزید سخت ردعمل کی وارننگ
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ملک کے جنوبی حصے پر امریکی حملوں کے جواب میں جمعرات کو ایک امریکی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج علی الصبح امریکی فوج کی جانب سے بندر عباس ایئرپورٹ کے قریب فضائی میزائلوں سے کیے گئے حملے کے بعد اس امریکی فضائی اڈے کو صبح 4:50 بجے نشانہ بنایا گیا جہاں سے یہ حملہ کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ جواب دشمن کے لیے ایک سخت وارننگ ہے کہ جارحیت کی کسی بھی کارروائی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا اور اگر اسے دہرایا گیا تو ہمارا ردعمل اس سے بھی زیادہ فیصلہ کن ہوگا۔ اس کے تمام تر نتائج کی مکمل ذمہ داری حملہ آور پر عائد ہوتی ہے۔


Comments