BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

امریکہ ایران کشیدگی کے باعث سونا دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.7 فیصد کمی کے بعد 4,380.62 ڈالر فی اونس تک گر گئی
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جمعرات کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں، جبکہ ڈالر کی مضبوطی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.7 فیصد کمی کے بعد 4,380.62 ڈالر فی اونس تک گر گئی، جبکہ اس سے قبل قیمت 26 مارچ کے بعد کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 4,377.10 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

امریکی ڈالر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا مہنگا ہو گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار رہنے اور امن مذاکرات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال نے ڈالر کو سہارا دیا ہے، جس سے سونے پر دباؤ بڑھ گیا۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی بلند قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، جس کے باعث امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود کو طویل عرصے تک بلند رکھ سکتا ہے۔

فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک نے کہا ہے کہ ایران جنگ، ٹیرف اور مصنوعی ذہانت سے متعلق سرمایہ کاری قیمتوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے، اور ضرورت پڑنے پر شرح سود میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ادھر چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔

Comments

200 حروف