BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

شمالی کوریا نے جدید جنگی اے آئی گائیڈڈ میزائل اور راکٹ سسٹمز کا تجربہ کرلیا، کے سی این اے کا دعویٰ

  • تجربات میں حکمتِ عملی پر مبنی بیلسٹک میزائلوں پر نصب ”خصوصی مشن وار ہیڈ“ کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا نے رہنما کم جونگ اُن کی نگرانی میں حکمتِ عملی پر مبنی بیلسٹک میزائلوں، توپ خانے کے راکٹوں اور مصنوعی ذہانت سے رہنمائی حاصل کرنے والے درست نشانے والے کروز میزائلوں کے امتزاج کا تجربہ کیا ہے۔ یہ رپورٹ سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے نے بدھ کے روز دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری صلاحیتوں میں پیش رفت کے بعد اب اپنے حکمتِ عملی اور روایتی ہتھیاروں کے نظام کو مسلسل جدید بنا رہا ہے اور ان ہتھیاروں کو جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب نصب کرنے کا اعلان بھی کر چکا ہے۔

ان تجربات میں حکمتِ عملی پر مبنی بیلسٹک میزائلوں پر نصب ”خصوصی مشن وار ہیڈ“ کی طاقت، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملٹی لانچ راکٹ سسٹمز کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور مصنوعی ذہانت سے رہنمائی حاصل کرنے والے ٹیکٹیکل کروز میزائلوں کی درستگی کا جائزہ لیا گیا۔

کم جونگ اُن کے مطابق یہ تجربات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہتھیاروں اور خودکار لانچنگ نظام کو کامیابی سے اس حد تک اپ گریڈ کیا گیا ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر مؤثر جنگی استعمال کے قابل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر کروز میزائلوں کی جنگی تیاری کی تصدیق ہوئی ہے، جنہیں جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب توپ خانے کے یونٹس میں تعینات کیا جائے گا۔ یہ میزائل درست نیویگیشن اور اے آئی گائیڈڈ کنٹرول کے ذریعے 100 کلومیٹر تک کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنوبی کوریا کا گنجان آباد دارالحکومت سیئول شمالی کوریا کی سرحد سے 100 کلومیٹر کے اندر واقع ہے، جہاں سے اسے علیحدہ کرنے والی غیر عسکری زون ( ڈی ایم زیڈ) کے بارے میں پیانگ یانگ اسے اپنا “بنیادی دشمن” قرار دیتا رہا ہے اور مستقبل میں اتحاد کی پالیسی سے بھی دستبردار ہو چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق کروز میزائل کے مبینہ ٹرمینل گائیڈنس سسٹم میں پہلی مرتبہ شمالی کوریا کی جانب سے عوامی طور پر یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ اس نے میزائلوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی ) شامل کی ہے—ایک ایسی ٹیکنالوجی جو حقیقی وقت کے ڈیٹا کی مدد سے ہدف کی نشاندہی اور اسے لاک کرتی ہے۔

اس حوالے سے عسکری ماہر ینگ ووک نے کہا کہ ”یہ دراصل اے آئی کے ذریعے ہدف کی شناخت اور میزائل کی رہنمائی کا عمل ہے۔“ ان کے مطابق شمالی کوریا پہلے بھی ڈرونز میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال کا دعویٰ کر چکا ہے۔

کوریا انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل یونیفیکیشن کے محقق ہونگ من کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ دعویٰ موجودہ ڈیجیٹل گائیڈنس سسٹم کے بہتر ورژن اور آٹومیٹک ٹارگٹ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے امتزاج پر مبنی ہو، تاہم اس کی حقیقی پیچیدگی کا آزادانہ طور پر تعین ممکن نہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے 2023 کے آخر سے روس کو بیلسٹک میزائل اور توپ خانے کے راکٹ فراہم کیے ہیں، جو یوکرین جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں، جس سے پیانگ یانگ کو میدانِ جنگ سے قیمتی ڈیٹا حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے منگل کے روز کہا تھا کہ اس نے متعدد میزائلوں کی لانچنگ کا سراغ لگایا ہے، جن میں ایک بیلسٹک میزائل بھی شامل تھا۔

Comments

200 حروف