کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ
- چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے کے اضافے سے 8270 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4554 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3943 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 236 روپے کے اضافے سے 8270 روپے ہوگئی۔


Comments