کاروبار اور معیشت
ایس ای سی پی نے ٹاک سیریز کا آغاز کردیا
- پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ طویل المدتی ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، مقررین
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پالیسی مکالمے، مارکیٹ آگاہی اور عالمی مالیاتی و اقتصادی رجحانات سے متعلق علم و تجربات کے تبادلے کے فروغ کے لیے ایس ای سی پی ٹاک سیریز کا آغاز کردیا ہے۔
ٹاک سیریز کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالمی مارکیٹ اسٹریٹجسٹ کرسٹوفر ووڈ نے عالمی اقتصادی رجحانات، ابھرتی ہوئی معیشتوں اور سرمایہ کاروں کے بدلتے ہوئے رویوں کے تناظر میں کیپٹل مارکیٹس کے مستقبل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
دیگر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ طویل المدتی ترقی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، تاہم اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے عالمی مالیاتی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے۔
تقریب میں ایس ای سی پی کے سینئر افسران، کیپٹل مارکیٹ سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments