کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی کمی ، چاندی کے نرخ مستحکم
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کی کمی سے 4508 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کی کمی سے 4508 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 475362 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 8034 روپے برقرار رہی۔


Comments