BR100 Decreased By (-0.7%)
BR30 Decreased By (-0.59%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.82%)
BAFL 61.80 Decreased By ▼ -0.33 (-0.53%)
BIPL 29.29 Increased By ▲ 0.87 (3.06%)
BOP 37.42 Increased By ▲ 0.29 (0.78%)
CNERGY 8.51 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 20.19 Decreased By ▼ -0.33 (-1.61%)
DGKC 233.50 Decreased By ▼ -0.48 (-0.21%)
FABL 103.70 Decreased By ▼ -0.48 (-0.46%)
FCCL 57.91 Decreased By ▼ -0.72 (-1.23%)
FFL 17.92 Decreased By ▼ -0.18 (-0.99%)
GGL 26.05 Decreased By ▼ -0.38 (-1.44%)
HBL 319.49 Increased By ▲ 1.34 (0.42%)
HUBC 233.60 Decreased By ▼ -2.05 (-0.87%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.44%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
LOTCHEM 30.68 Increased By ▲ 0.12 (0.39%)
MLCF 107.10 Decreased By ▼ -2.41 (-2.2%)
OGDC 343.49 Decreased By ▼ -5.23 (-1.5%)
PAEL 47.23 Increased By ▲ 0.51 (1.09%)
PIBTL 18.71 Decreased By ▼ -0.15 (-0.8%)
PIOC 281.99 Decreased By ▼ -4.22 (-1.47%)
PPL 247.25 Decreased By ▼ -5.41 (-2.14%)
PRL 37.20 Increased By ▲ 0.75 (2.06%)
SNGP 118.79 Decreased By ▼ -1.76 (-1.46%)
SSGC 32.01 Decreased By ▼ -0.34 (-1.05%)
TELE 9.20 Increased By ▲ 0.11 (1.21%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.83 (6.62%)
TRG 67.57 Increased By ▲ 0.27 (0.4%)
UNITY 10.65 Decreased By ▼ -0.10 (-0.93%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

ٹرمپ کا پولینڈ کیلئے مزید امریکی فوج بھیجنے کا اعلان

  • یہ اعلان اس بھی غیر متوقع سمجھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹرمپ نیٹو ممالک پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے پولینڈ میں مزید 5,000 امریکی فوجی بھیجنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سویڈن میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے، جہاں ایران جنگ کے معاملے پر اتحاد کے اندر اختلافات موجود ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ پولینڈ کے نومنتخب صدر کارول ناوروتسکی کے ساتھ قریبی تعلقات اور ان کی حمایت کے باعث امریکا اضافی فوجی پولینڈ بھیجے گا۔

یہ اعلان اس لیے بھی غیر متوقع سمجھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹرمپ نیٹو ممالک پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اتحادیوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ امریکا-اسرائیل فوجی مہم میں خاطر خواہ تعاون نہیں کر رہے۔ ٹرمپ نے یہاں تک کہا تھا کہ وہ نیٹو سے علیحدگی پر غور کر رہے ہیں اور یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ آیا واشنگٹن اب بھی باہمی دفاعی معاہدے کا پابند ہے یا نہیں۔

مارکو روبیو نے سویڈن روانگی سے قبل کہا کہ ٹرمپ ان ممالک سے بہت مایوس ہیں جنہوں نے امریکا کو اپنی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، خاص طور پر اسپین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اگر کوئی ملک امریکا کو اڈے استعمال نہیں کرنے دیتا تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ نیٹو میں کیوں شامل ہے۔

ادھر یورپی ممالک نے اشارہ دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت کے تحفظ میں امریکا کی مدد کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ حالات اجازت دیں۔ ایران جنگ کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محدود کر چکا ہے۔

دوسری جانب یورپی اتحادی ٹرمپ کے نیٹو سے متعلق مؤقف پر تشویش کا شکار ہیں، خصوصاً امریکا کی جانب سے یورپ سے 5,000 فوجیوں کے انخلا اور جرمنی میں ٹوماہاک میزائل تعیناتی روکنے کے فیصلوں کے بعد۔

Comments

200 حروف