نیوزی لینڈ کے کپتان ووڈ ورلڈ کپ کے لیے فٹ اور پرعزم
- ورلڈ کپ میں ایران، مصر اور بیلجیم کے خلاف ٹکر لینے کے لیے تیار ہوں، کرس ووڈ
نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم (آل وائٹس) کے کپتان کرس ووڈ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں اور انجری کے خلاف طویل جدوجہد نے ان میں کامیابی کی بھوک مزید بڑھا دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس بار پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرامید ہے۔
دسمبر میں بائیں گھٹنے کی سرجری کے بعد 34 سالہ اسٹرائیکر نے گزشتہ ماہ ناٹنگھم فارسٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے میدان میں واپسی کی۔ اس کے بعد انہیں ہیڈ کوچ ڈیرن بیزلی نے 11 جون سے 19 جولائی تک شمالی امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے 88 میچوں میں سب سے زیادہ 45 گول کرنے والے کرس ووڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب فٹنس کے بحالی کے مرحلے سے نکل چکا ہوں اور ورلڈ کپ میں ایران، مصر اور بیلجیم کے خلاف ٹکر لینے کے لیے تیار ہوں۔ میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے میچز کھیل رہا ہوں اور خود کو بہترین فارم میں محسوس کر رہا ہوں۔“


Comments