BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، سونے کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

  • اسپاٹ گولڈ 1.1 فیصد کمی کے بعد 4,488.99 ڈالر فی اونس پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں پیر کے روز ایک ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس سے مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے اور شرحِ سود کے طویل عرصے تک بلند رہنے کی توقعات کو تقویت ملی۔

اسپاٹ گولڈ 1.1 فیصد کمی کے بعد 4,488.99 ڈالر فی اونس پر آگیا، جو 30 مارچ کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔ جون کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز بھی 1.5 فیصد گر کر 4,493.30 ڈالر پر بند ہوئے۔

ماہرین کے مطابق سونا دباؤ کا شکار ہے کیونکہ خطے میں ڈرون حملے کے بعد متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ میں آگ لگنے کے واقعے نے خام تیل کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے، جس سے عالمی سطح پر مہنگائی کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب نے بھی تین ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جلد اقدام کرنا ہوگا کیونکہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مارکیٹس میں توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود کو طویل عرصے تک بلند رکھ سکتا ہے۔ سونا چونکہ منافع نہیں دیتا، اس لیے بلند شرح سود اس کی طلب کو کم کرتی ہے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ میں دسمبر تک شرح سود میں اضافے کے 50 فیصد امکانات قیمتوں میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ سرمایہ کار اس ہفتے فیڈ کی گزشتہ اجلاس کی منٹس کے منتظر ہیں تاکہ مانیٹری پالیسی کے بارے میں مزید اشارے مل سکیں۔

دوسری جانب چاندی 2.2 فیصد کمی کے ساتھ 74.30 ڈالر فی اونس پر آگئی، پلاٹینم 1,961.30 ڈالر اور پیلیڈیم 1.2 فیصد کمی کے بعد 1,396.25 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

Comments

200 حروف